ادارہ ہذا میں چار سالہ کورس، مروجہ تعلیم، ایک سالہ کورس، آنلائن اور فزیکل شارٹ کورس اور سنڈے کلاسز کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔
چار سالہ کورس
چار سالہ کورس میں
...
قرآنیات، حدیث، عقائد، عریبک لٹریچر، منطق، فلسفہ، اخلاق، فقہ، اصول فقہ شیعہ شناسی ،دعا و مناجات، تحقیق و خطابت، انگلش لینگویج، فارسی لینگویج، سوشل میڈیا سے آشنائی، مذاھب اسلامی سے آشنائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں آرٹ ورک، حالات حاضرہ، درس اخلاق، علمی نشستیں، مقابلہ جات وغیرہ شامل ہیں.
مروجہ تعلیم
جامعہ کی تعلیم کے ساتھ
...
ساتھ جو طالبات مروجہ تعلیم میں ایف_اے، بی_اے یا ماسٹرز کرنا چاہیں تو جامعہ اس حوالے سے بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کرتا ہے.تاکہ طالبات حوزوی تعلیم کے ساتھ مروجہ تعلیم کو بھی جاری رکھ سکیں. اس کے علاوہ وفاق المدارس شیعہ کا امتحان بھی دلوایا جاتا ہے.
ایک سالہ کورس
وہ طالبات جو چار سالہ
...
کورس میں شرکت نہیں کر سکتیں وہ اپنی دینی و مذھبی زمہ داری سے آشنائی کے لیے ایک سال کے کورس میں شامل ہوتی ہیں. جس میں تجويد القرآن ،فقہ، تاریخ، اخلاقیات، عقائد، قرآن فہمی، تحقیق و خطابت، شیعہ شناسی وغیرہ شامل ہیں.
شارٹ کورس (فزیکل)
موسم گرما کی تعطیلات
...
میں ایک ماہ کے شارٹ کورس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دین سے آشنائی کے بنیادی اصول سکھائے جاتے ہیں. اس میں کلاس ششم سے لیکر ماسٹرز لیول تک اور شادی شدہ خواتین بھی شرکت کر سکتی ہیں.اس میں تعلیمی گریڈرز کے اعتبار سے مختلف گروپس بنائے جاتے ہیں جس میں چھوٹی بچیوں کے لیے الگ اور بڑوں کے لیے الگ کورس رکھا جاتا ہے.
آنلائن شارٹ کورس
یہ کورس آنلائن بھی
...
یہ کورس آنلائن بھی کروایا جاتا ہےتاکہ وہ لوگ جو دوسرے ممالک یا شہروں میں ہیں وہ بھی اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں.
شارٹ کورس میں عقائد اخلاقیات، احکام، تجويد القرآن، تاریخ،
شیعہ شناسی و حالات حاضرہ شامل ہیں.
سنڈے کلاسز
راولپنڈی/اسلام آباد کے
...
طلبا و طالبات کے لیے سنڈے کلاسز میں دین شناسی کے کورس کا اہتمام کیا گیا ہے. جس میں کلاس ششم تک کے طلبا اور سکول، کالج اور یونیورسٹی کی طالبات شرکت کرتی ہیں. اور کلاسز کے بعد مسجد الصادق میں باجماعت نماز ادا کر کے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں.
تبلیغات
سفیران جامعۃ الزہرا پاکستان کے مختلف علاقوں میں اسلامی تمدن کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
سفیران پنجاب
سفیران سندھ و بلوچستان
سفیران شمال
سرگرمیاں
جامعۃ الزہرا معاشرے میں تعمیری خدمات انجام دینے میں پیش پیش ہے ۔
الزہرا کتابخانہ
الزہرا کتاب خانہ میں فقہ، عقاید، اخلاق، علوم قرآن و حدیث اوردیگر کئی موضوعات پر کتابیں موجود ہیں۔
حجاب مرکز
حجاب مرکز میں انواع واقسام کے حجاب موجود ہیں۔ نیز حجاب کے بارے میں رہنمائی کی جاتی ہے۔
ازدواجی زندگی کے لیے مرکز مشاورت
جامعۃ الزہرا ازدواجی زندگی کے ہر مرحلے میں، امام علی (ع) اور سیدہ زہرا (س) کی زندگی کے مطابق بہترین مشورہ فرہم کرتا ہے۔